ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں 3 ہزار سے 1 لاکھ تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Jail Employees
کیپشن: Jail Employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)  جیل ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 3ہزار سے 1لاکھ تک اضافہ کردیا گیا، کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 
  جیل ملازمین کےلئے خوشخبری  آگئی، گریڈ 1 سے گریڈ 21کے ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں 3ہزار سے لے کر1لاکھ روپے تک اضافہ کردیا گیا، لاہور 1 سے 4 سکیل کی تنخواہ میں 3 ہزار، گریڈ 5 سے 11 سکیل کے افسران کی 5ہزار گریڈ12 سے 16 سکیل والے افسر کی تنخواہ 7500 سو روپے بڑھ گئی۔

17 سکیل والے افسر کی تنخواہ 40000ہزار تک، 18 سکیل کی 60 ہزار، 19 سکیل والے افسر کی تنخواہ 70 ہزار تک اضافہ، 20 سکیل افسر کی تنخواہ 95 ہزار اور 21 سکیل آ ئی جی جیل خانہ جات کی تنخواہ میں ایک لاکھ کا اضافہ کردیا گیا،  کابینہ نے باقاعدہ طور پر منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔