ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زین قریشی کی 10 ووٹوں پر موٹر سائیکل کی آفر، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

Shah Mehmood Qureshi son Zain
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi son Zain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور  امیدوار  برائے صوبائی اسمبلی زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

پی پی 217 ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے اور  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر  ریاض نے معاملےکی انکوائری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے انکوائری آفیسرز کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔