ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ کے ترکی میں سیر سپاٹے، ویڈیوز وائرل

Hareem Shah
کیپشن: Hareem Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ترکی میں سیر سپاٹے کی  مزیدویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ آج کل ترکی میں موجود ہیں، ٹک ٹاکر  انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو ترکی میں اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی دو  نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں ترکی کے مختلف مقامات کی سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  حریم شاہ کی جاب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں وہ استنبول کے صاف ستھرے سمندر میں کشتی پر بیٹھے آس پاس کے نظارے سے محظوظ ہورہی ہیں، انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ اور گرے رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے۔ 

ایک اور ویڈیو میں معروف ٹک ٹاک سٹار کو آئسکریم  لیتے دیکھا جا سکتا ہے، حریم شاہ نے اس میں بلیک اور وائٹ کلر کی پینٹ شرٹ پہنی ہے۔ 

واضح رہےکہ حریم شاہ نے ترکی جانے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے شادی ہوچکی ہے لیکن انہوں نے اپنے مبینہ شوہر کا نام نہیں بتایا ، نام پوچھنے پر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ ترکی کے دورے سے واپسی پر اپنے شوہر کے بارے میں بتائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer