ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسد عمر نے بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی

اسد عمر نے بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: Asad Umer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ میں بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی گئی۔ 
 وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کابینہ کو بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈیلٹا وئیرنٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے،پاکستان میں نئے کورونا کیسز میں 15 سے 20 فیصد ڈیلٹا کیسز کی تصدیق ہوگئی، وفاقی کابینہ کو  ڈیلٹا وئیرنٹ کی سنگینی سے آگاہ کردیا گیا۔
 وفاقی وزیر اسد عمر کا کابینہ کو بریفنگ  میں کہنا تھا کہ ڈیلٹا وئیرنٹ پاکستان میں بھی موجود ہے،بھارتی ڈیلٹا وئیرنٹ سرحدوں کے پار تیزی سے پھیلا ، ڈیلٹا وئیرنٹ سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کم سطح پر ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer