پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کیسز کی تعداد  میں اضافہ

corona patients under treatment
corona patients under treatment

ویب ڈیسک: پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح چار فیصد سے زیادہ ہو گئی۔

دوسری جانب این سی او سی  نے بتایا ہے کہ ملک  بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 24 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1,980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22,642 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد978,847 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,980 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 725 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

خیبرپختونخوامیں 1لاکھ 39 ہزار 710، اسلام آباد میں 83 ہزار 956، بلوچستان میں 28 ہزار 434 ،گلگت بلتستان میں 7044 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 392 کیسز سامنے آچکے ہیں۔گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 8 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں7، خیبرپختونخوا میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور اسلام آباد ایک مریض کا انتقال ہوا۔کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,839 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ سندھ میں 5621، خیبرپختونخوا میں 4371، اسلام آباد میں786، بلوچستان میں 317 اور گلگت بلتستان میں 113اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 595 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 40 ہزار 862 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,258 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصدرہی ۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 738 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 15ہزار 343 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 472 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1980 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15لاکھ 199 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔