ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل گرل نایاب قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت

قتل ہونے والی ماڈل نایاب
کیپشن: قتل ہونے والی ماڈل نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)ڈیفنس میں قتل ہونیوالی ماڈل گرل نایاب کی تفتیش میں اہم پیشرفت،پولیس نے نایاب سےرابطےمیں رہنےوالے10افرادکوشامل تفتیش کرلیا۔

 پولیس کے مطابق نایاب کے سوتیلےبھائی کوپہلے ہی شامل تفتیش کیاجاچکاہے،شامل تفتیش کئےگئےافرادکےبیانات قلمبندکئے گئے، شامل تفتیش افراد سےمقتولہ نایاب سےانکی آخری ملاقات اورفارم ہاؤس میں ہونیوالی لڑائی سےمتعلق پوچھ گچھ بھی کی گئی جبکہ مقتولہ نایاب کی ذاتی زندگی اوررہن سہن سےمتعلق بھی سوالات کئے گئے۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش کئے گئےافرادکاتعین نایاب کے موبائل ڈیٹاسےکیاگیا،نایاب کے گھرکی عقبی کھڑکی کی جالی ٹوتی ہوئی ملی،کھڑکی کے قریب لگےانسانی ہاتھوں کےنمونےفرانزک کیلئےبھجوادیےہیں۔

شبہ ہےکہ قاتل نے فرارہونےکےلیے کھڑکی کاراستہ استعمال کیا،نایاب کےگھرکی الماریوں میں اسکی چیزیں بکھری ہوئیں تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  ماڈل گرل نایاب کی ڈیفنس کےایک گھرسے برہنہ حالت میں تشددزدہ لاش ملی تھی۔نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے زیادتی، ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی تھی جبکہ  آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی تھی۔