خبردار! موٹرسائیکل سواروں پر مقدمے شروع

خبردار! موٹرسائیکل سواروں پر مقدمے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات کے پیش نظر ریلوے پولیس ان ایکشن، ریلوے ٹریک سے موٹر سائیکل گزارنا سنگین جرم تصور کیا جائے گا،خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج ہو گا، ریلوے پولیس لاہورڈویژن کی جانب سے ٹریس پاسنگ کرنے والے 29 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی جانب سے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو باقاعدہ تحریری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کوئی بھی شخص ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلے میں عوام کے شعور میں اضافہ کے لئے باقاعدہ طور پر عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنز اورکی پوائنٹس پر ٹریس پاسنگ سے متعلق بینرز، پوسٹرز اور پینا فلیکسز بھی لگائے گئے ہیں۔ ریلوے پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ریلوے پولیس چوکیوں کے انچارجز کی جانب سے ریلوے کی حدود میں آنے والی مساجد کے امام صاحبان سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer