جمال الدین : فلمسٹار بابرہ شریف کی دکان سے متعلق کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی، عدالت نے دماس جیولرز کے مالک سے جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:محکمہ داخلہ نے نواز شریف کا علاج ڈاکٹرز کی صوابدید پر چھوڑ دیا
سٹی 42 کے مطابق فلمسٹار بابرہ شریف نے دماس جیولرز کے مالک غلام علی زاہد کیخلاف کیس دائر کیا ہوا ہے۔ سول جج رینٹ کنٹرولر حافظ محمد طفیل نے کیس کی سماعت کی۔
اداکاہ بابرہ شریف کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ دماس جیولرز کے مالک غلام علی زاہد نے اداکارہ بابرہ شریف کی دکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور نو ماہ سے کرایہ نہیں دیا، اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:ایل ڈی اے کے جھوٹ کا پول کھل گیا
پڑھنا مت بھولئے: فلم سٹار بابرہ شریف کی دکان کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
اداکارہ بابرہ شریف کے وکیل اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ دماس جیولرز کے وکلاء نے عدالت میں پیش ہو کر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی جس پر سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔