ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹ کی سست رفتاری : پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

انٹرنیٹ کی سست رفتاری : پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری سے متعلق پی ٹی اے نے وضاحت جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق 15جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سروس کی سست رفتاری سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل، ٹرانس ورلڈ دونوں کے اپ اسٹریمز معمول کے مطابق کام کررہے ہیں، ملک میں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی مکمل طور پر مستحکم ہے۔ پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی روٹین مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر نہیں ہوگی، صارفین کو انٹرنیٹ استعمال میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔