ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شب معراج کے موقع پر تمام تھیٹرز بند رہیں گے

شب معراج کے موقع پر تمام تھیٹرز بند رہیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: شب معراج کے موقع پر شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز بند رہیں گے۔

شبِ معراج کے مقدس موقع پر شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز بند رہیں گے۔ اس دن کسی بھی تھیٹر ہال میں اسٹیج ڈراموں یا دیگر تفریحی سرگرمیوں کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ احکامات پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ تھیٹر انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو تھیٹرز مکمل طور پر بند رکھیں اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

 شبِ معراج ایک نہایت مقدس اور بابرکت رات ہے، جس کے تقدس اور احترام کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer