ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) نے اپنے تحت چلنے والے اسکولوں میں ڈیجیٹل کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ای ایف حکام کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت اسکولوں میں ڈیجیٹل کیمرے نصب کر کے طلبہ کی انرولمنٹ اور حاضری کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر پی ای ایف محمد شاہد کا کہنا ہے کہ رواں سال ہی ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید نظام کے تحت فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے ذریعے طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لگائی جا سکے گی۔