ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری

 فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود میں کڑی نگرانی جاری ہے اور پاک فضائیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 اسی سلسلے میں لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے سیکٹرز 14 اور 15 کو 14 اور 15 جنوری کو مخصوص اوقات کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان دنوں شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک جنگی طیاروں کی مشقیں کی جائیں گی، جس کے دوران کمرشل پروازوں کے کپتانوں کو متبادل فضائی روٹس کے ذریعے طیارے اڑانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے نیا NOTAM جاری کرتے ہوئے تمام کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مخصوص فضائی روٹس کی جگہ متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔