ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہی ہے: عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کروا رہی ہے اور تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جدید تقاضوں کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ زراعت کو ہمیشہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہا گیا ہے، اور موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج پنجاب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں دیگر صوبوں سے آگے جا رہا ہے۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت ایک رول ماڈل بن چکے ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کے بجائے پنجاب سے ترقی اور خوشحالی کے میدان میں مقابلہ کرنے کا چیلنج بھی دیا۔