ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راحت فتح اور عاطف اسلم شادیوں میں گانے کاکتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

 راحت فتح اور عاطف اسلم شادیوں میں گانے کاکتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نامورگلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے شادیوں پرگانے کے معاوضوں کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

گزشتہ ہفتے فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا،دونوں گلوکاروں نے تقریب میں موجود معزز مہمانوں کی خصوصی فرمائش پر اپنے مقبول گانے پیش کیے۔
اب سینئر اینکر نعیم حنیف نے حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران معروف گلوکاروں کی شادی تقریبات میں پرفارمنس کے معاوضوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں، ان کے مطابق راحت فتح علی خان پاکستان میں کسی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، اگر وہ کسی دوسرے شہر میں پرفارم کریں تو یہ رقم مزید بڑھ جاتی ہے، جبکہ بیرونِ ملک پرفارمنس کی صورت میں ان کی فیس تقریباً دگنی ہو جاتی ہے۔

نعیم حنیف نے عاطف اسلم کے حوالے سے بتایا کہ وہ ماضی میں شادیوں میں پرفارم نہیں کیا کرتے تھے، تاہم تقریباً سات سال قبل ملک ریاض نے انہیں اپنے عزیز کی شادی میں گانے کی پیشکش کی تو عاطف اسلم نے بظاہر انکار کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لیے، مگر ملک ریاض نے وہ رقم ادا کر دی،اس واقعے کے بعد عاطف اسلم نے شادیوں میں پرفارم کرنا شروع کیا اور اب وہ فی پرفارمنس تقریباً دو سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین عموماً صحت کے مسائل کے باعث پرفارم نہیں کرتیں، لیکن اگر وہ کسی تقریب میں شرکت کریں تو وہ تقریباً ساٹھ سے ستر ہزار ڈالر وصول کرتی ہیں۔