ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دھند کی شدت برقرار، موٹریز آج بھی کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

 دھند کی شدت برقرار، موٹریز آج بھی کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ میں خطرناک حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے پیش نظر مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔دھند کے باعث لاہور ایسٹرن بائی پاس کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی اور اوکاڑہ کے علاقوں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جہاں حدِ نگاہ 0 سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔