سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے اس سے قبل وفاقی حکومت، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے رکھی تھی، جس پر آج پیش رفت متوقع ہے۔
یہ درخواستیں جوڈیشل ایکٹوزم پینل اور دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، جن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔