ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن سسٹم لیسکو افسران و ملازمین کے لئے وبال جان بن گیا

آن لائن سسٹم لیسکو افسران و ملازمین کے لئے وبال جان بن گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کا سٹورز سے میٹریل کے اجراء کا آن لائن سسٹم،آن لائن سسٹم لیسکو افسران و ملازمین کے لئے وبال جان بن گیا۔
سٹاک کی قلت سے آن لائن سسٹم سےمیٹریل کا اجراء تاخیر کا شکار ہونے لگا،میٹریل کی ڈیمانڈ آن لائن ہونے سےسٹاک کی کمی پردرخواستیں مسترد،ابتدائی طور پر سینٹرل سرکل میں میٹریل کے اجراء کو آن لائن کیا گیا تھا۔
سسٹم میں خرابیوں کی وجہ سے میٹریل کے اجراء میں تاخیر ہونے لگی جس پرآن لائن کیساتھ ساتھ کاغذی ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔کاغذی ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت پر لیسکو افسران و ملازمین پر بوجھ بڑھ گیا۔