جہانیاں، دنیا پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے الزامات

جہانیاں، دنیا پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے الزامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دنیا پور میں حلقہ  پی پی 228 سے پی ٹی آئی کے امیدوار پیر عامر اقبال شاہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 225سےپی ٹی آئی کی خاتون ٹکٹ ہولڈر  شازیہ حیات ترین کے بیٹے گرفتار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

 تھانہ سٹی پولیس لودھراں  نے پیر عامر اقبال شاہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس دنیاپور نے کاظمی چوک سے نصر آللہ خان ترین کو گرفتار کر لیا ۔

حلقہ پی پی 225سےپی ٹی آئی کی خاتون امیدوار شازیہ حیات ترین نے ایک ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے نصراللہ ترین کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ شازیہ ترین کا دعویٰ ہے کہ ان کا بیٹا ٹکٹ جمع کروانے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیٹے کو کہاں رکھا گیا ھے۔

جہانیاں کے حلقہ پی پی 210 میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری خالد جاوید آرائیں کے پولیٹیکل سیکرٹری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔  خالد جاوید ارائیں نے الزام لگایا کہ ان کے پولیٹیکل سیکرٹری  ندیم اکرم کمبوہ کو گرفتار کرکے پی ٹی آئی کا  ٹکٹ اور ڈاکومنٹس چھین لیے گے ۔ 

 حلقہ  این اے 147 سے پی ٹی آئی کے امیدوار میاں نوید جہانیاں کو حقہ کا نشان الاٹ ہوا ہے ۔