ایوان عدل کے باہر انتشار پسند وکیلوں کا ڈی ایس پی پر تشدد، ڈی ایس پی ہسپتال منتقل

DSP mohammad Sarwar, Punjab Police, Awan e Adal Lahore, City42, Lawyers violence, Lahore, Gujjar Singh Police Lines Hospital,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ایوان عدل کے باہر بعض انتشار پسند وکلاء نے غازی کا اعزیز حاصل کرنے والے  ڈی ایس پی محمد سرور اعوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ ڈی ایس پی کو طبی امداد کے لئے پولیس لائنز کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی  محمد سرور اعوان پولیس کی نفری کے ساتھ وکلا کی ہوائی فائرنگ رکوانے کے لئے گئے تھے۔ جب ڈی ایس پی  وکلاء کی ہوائی فائرنگ روکنے کے کے لئے ان کے درمیان موجود تھے تو اس دوران بعض وکلاء نے ڈی ایس پی کو کرسی ماری، جس سے انہیں اندرونی چوٹیں آئیں۔

  متاثرہ ڈی ایس پی کو طبی امداد کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔  ڈی ایس پی محمد سرور اعوان ڈویژنل آفیسر ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن تعینات ہیں، انہیں گزشتہ روز  پنجاب پولیس کا غازی قرار دیا گیا تھا ۔ ان کے والد پاک فوج میں غازی کے لقب سے سرفراز ہوئے تھے۔ ڈی ایس پی سرور اعوان 2008 میں پولیس مقابلے میں بھی زخمی ہوئے تھے