کلمہ چوک پر ری ماڈلنگ کا کام شروع ہو گیا

Kalma chock
کیپشن: Kalma chock
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :کلمہ چوک ری ماڈلنگ اور سی بی ڈی مین بلیوارڈ منصوبہ ، تعمیراتی کمپنی نے کلمہ چوک سے سی بی ڈی داخلے کیلئے نئے انڈر پاس کی چھت ڈالنے کا کام شروع کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  کلمہ چوک ری ماڈلنگ اور سی بی ڈی مین بلیوارڈ منصوبہ میں تعمیراتی کمپنی نے نئے انڈر پاس کی چھت ڈالنے کا کام شروع کردیا ہےاور نیشنل بینک پارک میں انڈر گراؤنڈ واٹرسٹوریج ٹینک کی تعمیربھی شروع کر دی ۔ 
سینٹر پوائنٹ کے مقام پر  پمپ کیلئے واٹر ویل کا کام بھی شروع ہو گیا ، تعمیراتی کمپنی نے2ہزارمیں سے1807سےزائدپائلیں مکمل کرلیں جبکہ کلمہ انڈر پاس کے اندر مشکل پائلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔سی بی ڈی نے ٹریفک پلان میں بھی تبدیلی کردی جبکہ سی بی ڈی کےسامنےسروس لین بندکرکےاپ گریڈنگ شروع ہو چکی ہے ۔ 
لبرٹی سےبرکت مارکیٹ کی جانب انڈر پاس کی ایک لین کوکھول دیاگیا اور متبادل روٹ پلان پر سٹیل شیٹ لگا کرکوریڈورزبنادئیےگئے ، واسا ، لیسکو ،سوئی گیس کی مشاورت سےسروسزکی منتقلی کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گئے ۔