ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب سے ملاقات 

Ishaq Dar,governer punjab
کیپشن: Ishaq Dar,governer punjab
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب سے ملاقات ، گورنر پنجاب کو صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری کے معاملے پر پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق  گورنر پنجاب کچھ ہی دیر میں وزیر اعلی پنجاب کی سمری پر دستخط کردیں گے ۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
وزیر اعلی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال گیا۔

ملاقات میں ملک کی  مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی، گورنر پنجاب نےاسحاق ڈار کو حالیہ بیرونی دوروں پر مبارکباد دی۔اس کے علاوہ ملاقات میں جنیوا کانفرنس کی کامیابی اور موجودہ ملکی صورتحال کے دوران دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا.

اس دوران   اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز  پہلے کبھی نہیں آئے۔ پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں اور یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا.