سرکاری افسران کیلئے وی آئی پی حج کوٹہ ختم کرنے کا اعلان

Hajj
کیپشن: Hajj
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں حج کمیٹی نے سرکاری افسران کیلئے وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا کے مطابق بھارت میں حج پالیسی کے تحت اعلیٰ سرکاری افسران کیلئے ہر سال 500 سیٹیں مختص کی جاتی ہیں جس کا حج کمیٹی جائزہ لے رہی ہے۔ حج کمیٹی کی نائب چیئر پرسن منوری بیگم کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا  لیکن یہ ابھی نافذ العمل نہیں ہوا اور نہ ہی اس معاملے پر فی الحال کوئی اتفاق رائے ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی اور نائب چیئرپرسن منوری بیگم نے کہا  کہ وزیراعظم نریندر مودی کی عمومی سوچ ہے کہ اونچی سماجی حیثیت ہونے کے ناطے کسی بھی شخص کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں، اسی کے تحت عازمین حج کیلئے بھی وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

کمیٹی چیئرمین عبداللہ کٹی نے مزید کہا کہ وی آئی پی کلچر اچھا نہیں ہے بالخصوص جب لاکھوں کی تعداد میں افراد فریضہ حج ادا کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوں، وزیراعظم مودی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی حمایت میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقین کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد نئی پالیسی تیار کرلی گئی ہے جس کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کردیا جائے گا۔