گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟جانئے

Accidents in Lahore during 24 hour
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالے ٹریفک حادثات میں متعدد شہری زخمی ہو گئے ، شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
ریسکیو 1122کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 218 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 229 افراد زخمی ہو گئے،92شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 137 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔