ستوکتلہ، پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

Lahore
کیپشن: On line taxi driver murderer arrested file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ستوکتلہ میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل گرفتار،ملزمان نے مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور  کو قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کاشف اور عظیم نے تقریباً ایک ماہ قبل آن لائن ٹیکسی بک کروائی تھی،ملزمان نے اُوبر ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی، نقدی اور موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد اشفاق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزمان نے قتل کی سنگین واردات کے بعد لاش الکرم گارڈن مناواں کے گندے نالے میں پھینک دی تھی،پولیس نے مقتول آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد اشفاق کے  آخری کالر کو پکڑا اور تفشیش کی،دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔