گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

Kidney Operate Illegal
کیپشن: Kidney Operate
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے مانگا منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گردے  کی پیوندکاری کے لیے شہری سے ساڑھے 33 لاکھ روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مطابق مانگا منڈی سے گرفتار جعلی ڈاکٹر فہیم اور بلال نے شہری دلاورحسین کو گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے لیکن پیوندکاری نہ کی۔
دلاور حسین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی تو ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔