سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جعلی ٹیمیں متحرک

 سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جعلی ٹیمیں متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جعلی ٹیمیں متحرک ہو گئیں، مختلف علاقوں میں نصب ٹی بی ایس کے تالے توڑ کر خودساختہ طور پر گیس معطل کرنے اور پریشر بڑھانے کی کیسز سامنے آ گئے۔
 گیس بحران کے دوران شہر میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جعلی ٹیموں نے خطرناک کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہ، پوش علاقوں میں خودساختہ طور پر گیس کی فراہمی معطل کرنے کی کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق  شاہ جمال اور شادمان کے علاقے میں ٹی بی ایس کے تالے توڑ کر گیس کی فراہمی معطل کی گئی، تالے توڑ کر ٹی بی ایس سے گیس فراہمی معطل ہونے سے شاہ جمال اور اطراف میں گھنٹوں گیس بند رہی۔

صارفین کی جانب سے شکایات درج ہونے پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیموں نے علاقے کا دورہ کیا،دورے کے دوران تالے توڑ کر مین سپلائی لائن سے گیس معطل کرنے کی نشاندہی کی گئی، نشاہدہی ہونے پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ٹی بی ایس شاہ جمال پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین تالے لگا دیئے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے خطرناک واقعات سے بچا جا سکے۔