نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک (ملک اشرف) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو وطن واپس لانے کا معاملہ، میاں محمد نواز شریف کی ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینےکا فیصلہ، میڈیکل بورڈ نوازشریف کی ہائیکورٹ میں جمع کر ائی گئی 8 میڈیکل رپورٹس اور ان کی عوامی سرگرمیوں بارے ماہرانہ رائے دے گا۔

 سٹی42 نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ہوم سیکرٹری کو لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی۔ خط کے متن کے مطابق سیکرٹری خالد خان نیازی نے اٹارنی جنرل کی جانب سے ہوم سیکرٹری کو2 صفحات کا خط لکھا، اٹارنی جنرل نے کابینہ کے 11 جنوری 2022 کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا

 خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک جانے سے قبل نوازشریف کی صحت تشویشناک تھی، بیرون ملک جاکر انہوں نے خود کو کسی ہسپتال داخل نہیں کرایا اور متواتر سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سیاسی سرگرمیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف سفر کرنے کیلئے فٹ ہیں، میڈیکل بورڈ نواز شریف کے قیام،عوامی سرگرمیوں، میڈیکل رپورٹس اور حالات و واقعات کے مطابق اپنی آزادانہ رائے دے۔ 

واضح رہے کہ لاہو ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے16 نومبر2019 کو نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ شہبازشریف اور نوازشریف نے چارہفتوں میں وطن واپسی کا بیان حلفی ہائیکورٹ جمع کروایا تھا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer