علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی لیناغنی کون؟

علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی لیناغنی کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی لینا غنی کون ہیں؟ ان کا میشا شفیع اور نگہت داد سے کیا تعلق ہےاور ان کے الزامات میں کس قدر صداقت ہے؟
علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی لینا غنی کا دعویٰ ہے کہ یہ میشاشفیع کو نہیں جانتیں  مگر  ذرائع کے مطابق موصوفہ تو نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں میشاشفیع کیساتھ پڑھتی رہیں۔اور تب سے ان دونوں کی دوستی چلی آرہی ہے۔

لینا غنی نے اپنی فنی کیریئر کا آغاز میک اپ آرٹسٹ کے طور پرکیا اور وہ بھی میشا شفیع کے ذریعے اور اسکی گواہ ہے لینا کے انسٹاگرام کی یہ پہلی پوسٹ۔

لینا کہتی ہیں کہ علی ظفر نے انہیں 2014 میں ہراساں کیا۔ یہاں سوال پیدا ہوتاہے کہ اگر واقعی یہ سچ ہے تو لینا نے اپنی بہن کو علی ظفر کے ہمراہ بالی وڈ فنکاروں سے ملنے ممبئی کیوں بھیجا تھا؟اورجناب ۔۔ وہ بھی تنِ تنہا؟؟

عورت مارچ کی آرگنائزر لینا غنی نہ صرف میشا شفیع کی دوست ہیں بلکہ ان کی نگہت داد سے بھی یاری ہے ۔ وہی نگہت داد جو علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کی وکیل اور فراڈ کی ملزمہ ہیں۔ موصوفہ پر اپنی این جی او میں غیر ملکی فنڈنگ میں خردبرد اور غبن کا الزام ہے۔

مگر کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی،  لینا غنی وہی ہیں جنہیں علی ظفر کی کردارکشی مہم میں قصوروار گردانا گیا۔ ہوسکتا ہے کہ انکا یہ حربہ علی ظفر پردباؤ ڈالنے کیلئے ہو؟

علی ظفر کے وکیل کاکہناہے کہ میشا شفیع نے ان پر الزامات عائد کرنے سے پہلے انہیں ایک ملٹی نیشنل کمپنی سے معاہدہ ختم کرنے کا کہا تھا اور دھمکی دی تھی کہ ایسا نہ کرنے کی پاداش میں وہ ان پر دیگر لڑکیوں کے ہمراہ الزامات عائد کریں گی تو لیجیئے جناب ، بقول وکیل علی ظفر لینا غنی ہی وہ دوسری لڑکی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer