شادباغ، شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا

شادباغ، شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شاد باغ کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر شہری سے دو ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بنائی جانے والی پیرو اور ڈولفن فورس بھی جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ شادباغ کے علاقے میں شہری ذوالفقار کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں دو مسلحہ ڈاکو گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر ذوالفقار سے پیسے چھین رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔