سیشن جج اشتر عباس نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا چارج سنبھال لیا

 سیشن جج اشتر عباس نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشترعباس نےرجسٹرارلاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا چارج سنبھال لیا،ڈی جی ڈسٹرکٹ ہائیکورٹ جوڈیشری ریحان بشیراوررجسٹرار آفس کےسٹاف نےاشترعباس کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ بھی  پیش کیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشترعباس اس سے قبل ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ تعینات تھے، ان کا شمار ایک ایماندار، فرض شناس اور خوش اخلاق سیشن ججزمیں ہوتا ہے، نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار ہائی کورٹ کا تعلق لاہور سے ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے ان کی بطور رجسٹرار ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

  رجسٹرار ہائیکورٹ نے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ ریحان بشیر اور دیگر سٹاف نے گلدستے پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، گلدستہ پیش کرنے والوں میں سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار ہائیکورٹ حماد احمد، عاصم مجید، ثاقب حمید اور ولید رضا سمیت دیگر سٹاف شامل تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer