ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلشن راوی اتوار بازار، ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

گلشن راوی اتوار بازار، ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم):چئیرمین پرائس کنڑول کمیٹی میاں عثمان کا گلشن راوی اتوار بازار کادورہ، ناقص اشیا فروخت کرنے پر پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر  درج، دو سٹال ہولڈرز کو جرمانہ جبکہ زائد نرخ پر اشیاء فروخت کرنے پر تین اسٹال کینسل کر دئیے گئے۔

چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے گلشن راوی اتوار بازار کادورہ کیا۔ دورے کے دوران صارفین سے اشیا کے معیار کے حوالےسے دریافت کیا گیا۔ زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے پر کارروائی کورتے ہوئے تین اسٹال کو منسوخ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں میں اشیا کی کوالٹی اور ان کی کنٹرول قیمتوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ میاں عثمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اشیا کی کو الٹی کو بہتربنانے کے لئے اتوار بازاروں کے اچانک دورے کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی شکایت کو دور کیا جا سکے۔

مزید دیکھئے: