ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین کے تحفظ کیلئے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی

سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین کے تحفظ کیلئے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی
کیپشن: City42 - Women Safety App
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری): پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا شاندار اقدام، خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی، اب خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے فون سے صرف اس ایپ کا ایک بٹن دبائیں گی تو پولیس فوری مدد کیلئے پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اب لاہور میں خواتین کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکے گا، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین کی حفاظت کیلئے نئی ویمن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی، اس موبائل ایپ کی مدد سے خواتین کو خود کو ہراساں کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کرواسکتی ہیں، اس کے لیے خواتین کو صرف موبائل ایپ کا ایک بٹن دبانا ہوگا ، اس بٹن کو سیف سٹی پراجیکٹ سے منسلک کیا گیا ہے جس سے متاثرہ خاتون کی لو کیشن فوراً پولیس کے سامنے آجائے گی اور اس کی بروقت مدد ہو سکے گی ۔ 

سیف سٹی حکام کے مطابق ایپ اینڈرائیڈ فون میں انسٹال کی جاسکتی ہے، اس ایپ کے ذریعے خواتین محفوظ مقامات کی نشاندہی بھی کرسکتی ہیں۔ خواتین کے لیے محفوظ سفر کی منصوبہ بندی، ہنگامی ردعمل بٹن، جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور شعور کی بیداری جیسی خصوصیات ایپ میں شامل کی گئی ہیں۔      

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں