ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمپرا کے سالانہ انتخابات، الحمرا قذافی سٹیڈیم میں پولنگ کا عمل جاری

ایمپرا کے سالانہ انتخابات، الحمرا قذافی سٹیڈیم میں پولنگ کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز رائٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ انتخابات میں پروڈیوسرز اور پروگریسو پینلز کے امیدوار مد مقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمپرا کے سالانہ انتخابات کے لئے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ مجموعی طور پر نو سو ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات میں پرڈیوسرز اور پروگریسو پینلز کے امیدوار مد مقابل ہیں۔ پولنگ کا عمل شام چھ بجے جاری رہے گا۔

انتخابات میں ووٹرز کی حامی امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں امیدواروں کی فلیکسز آویزاں کی گئی ہیں۔