ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن جماعتوں کا مال روڈ پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو خط

اپوزیشن جماعتوں کا مال روڈ پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو خط
کیپشن: City42 - Awaami Tahreek , Opposition Parites
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس): عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں کے قائدین نے 17 جنوری کو لاہور کے مال روڈ پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کی اے پی سی میں شریک جماعتوں کے قائدین کی جانب سے کمشنر لاہور ڈویژن کو خط  لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں 17 جنوری کو مال روڈ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ کر رہی ہیں۔ جلسہ سانحہ ماڈل ٹائون میں انصاف کے حصول کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جلسے کی اجازت اور اسکے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

خط کی کاپی سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی آپریشن کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ انتظامیہ کو خط شعیب صدیقی، خرم نواز گنڈا پور، عزیزالرحمن چن کی جانب سے لکھا گیا۔