ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر نے نوکری نہ ملنے پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

ڈاکٹر نے نوکری نہ ملنے پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی
کیپشن: City42 - Doctor Suicide
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکٹر شعیب نے نوکری نہ ملنے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقے ایم بلاک کے رہائشی 27 سالہ ڈاکٹر شعیب نے ایم بی بی ایس مکمل کر لیا مگر روزگار کی تلاش میں تھا، ڈاکٹر فیصل نے مبینہ طور پر بیروزگاری سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔