سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی کولمبو پہنچ گئے، ٹیم ہوٹل پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سری لنکن وزیر کھیل نےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سری لنکن لوکل ٹرائیب فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے استقبال کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی دعوت پر چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کولمبو میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے پہنچے ہیں۔ چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ہیں.
چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔