ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان پیکیج کی تقسیم میں شہریوں کی عزت و تکریم اور قطاروں کا خاتمہ

رمضان پیکیج کی تقسیم میں شہریوں کی عزت و تکریم اور قطاروں کا خاتمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان پیکیج کی تقسیم کے دوران شہریوں کی عزت و تکریم اور قطاروں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور رمضان کیمپس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لاہور کی تمام تحصیلوں میں قائم رمضان ڈسٹری بیوشن سنٹرز مکمل طور پر فعال ہیں۔

ڈسٹری بیوشن مراکز پر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور خواتین کے لیے الگ راستوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ کیمپس میں آنے والے ہر شہری کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے، قطاریں ہرگز نہ بننے دی جائیں اور نظم و ضبط برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم مراکز میں صفائی کا معیار 24 گھنٹے برقرار رکھا جائے اور خواتین و بزرگوں کے لیے الگ انٹری اور بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔