ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع واشک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کا مرکز واشک سے 20 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔