ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں بجلی بلا تعطل فراہم کرنے کا اعلان

 رمضان المبارک میں بجلی بلا تعطل فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے دوران سحری و افطار کے اہم اوقات میں بجلی کی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے جہاں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلی حکام نے واضح کیا ہے کہ سحری و افطار کے اوقات میں بجلی کی بندش نہیں کی جائے گی تاکہ شہری عبادات اور گھریلو معمولات سکون سے انجام دے سکیں۔

لاہور پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر رمضان بٹ نے بتایا کہ رمضان کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کنٹرول مراکز کو الرٹ رکھا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ حساس اوقات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر بھی بجلی کی  بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا تھا اور اسی طرز کی منصوبہ بندی رمضان کے لیے ترتیب دی گئی ہے جبکہ بجلی چوری اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے نگرانی سخت کی گئی ہے تاکہ نظام پر غیر ضروری دباؤ کم رہے۔