ویب ڈیسک : 104 سالہ خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہوں نے اپنی 104ویں سالگرہ جیل میں منائی ۔
یہ خبر نیویارک کی ہے، جہاں لوریٹا نامی خاتون اپنے علاقے کی جیل میں اپنی 104ویں سالگرہ ماننے پہنچ گئیں، جیل کے عملے نے خاتون کا استقبال کیا اور خاتون کی جیل میں کیک کاٹ کر سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر بنائی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ۔
لیونگسٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے ملنے والی معلومات کے مطابق لوریٹا نامی خاتون نے ایون نرسنگ ہوم کے عملے کو بتایا کہ وہ اپنی 104ویں سالگرہ لیونگسٹن کاؤنٹی جیل کے دورے کے ساتھ منانا چاہتی ہے ۔ شیرف کے دفتر نے درخواست پر اتفاق کیا اور لوریٹا کو جیل کے دورے پر لے جایا گیا۔
خاتون نے شیرف کو بتایا کہ لمبی زندگی گزارنے کا راز اپنے کام سے کام رکھنا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوریٹا نے ہماری جیل کی سہولت کا دورہ کرنے میں بہت اچھا وقت گزارا۔