سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مکھتر دیوپ کی ملاقات ہوئی ۔
آئی ایف سی وفد میں علاقائی نائب صدر، کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے آئی ایف سی وفد کو خراج تحسین پیش کیا گیا، محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی استحکام اور حالیہ اصلاحات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کو سراہا ۔
ملاقات میں زرعی انکم ٹیکس، پنشن اصلاحات اور حکومتی اداروں کی تشکیل نو پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایف سی نے گرین انرجی، ڈیٹا سینٹرز، زراعت، ٹیلی کام اور ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے گوداموں کو صنعت کا درجہ دے دیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا، نجی شعبہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔
ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مسلسل تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔