ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لال شہبازقلندرؒ کا سالانہ عرس، 2سپیشل ٹرینیں چلانےکا فیصلہ

 لال شہبازقلندرؒ کا سالانہ عرس، 2سپیشل ٹرینیں چلانےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حضرت لال شہبازقلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر پاکستان ریلوےانتظامیہ نے زائرین کی سہولت کیلئے 2سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ کیا ہے ۔ 

ریلوےانتظامیہ کے مطابق پہلی سیہون سپیشل ٹرین آج رات10بجےفیصل آبادسےروانہ ہوگی، سپیشل ٹرین براستہ شورکوٹ، لودھراں، روہڑی، دادو سے اگلے روز سوا 2 بجے سیہون شریف پہنچے گی۔ دوسری سیہون سپیشل ٹرین 15 فروری کو لاہور سے سہ پہر 3بجے روانہ ہو گی، جو کہ براستہ خانیوال، روہڑی، سکھر، لاڑکانہ سے اگلے روز صبح9 بجے سیہون شریف پہنچےگی۔ 

پہلی ٹرین 20 فروری کوسیہون شریف سے شام4بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 9بجے فیصل آبادپہنچےگی، جبکہ دوسری سپیشل ٹرین سیہون شریف سے شام5بجے روانہ ہو کر اگلے روز دن 11 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔