عرفان ملک: شہر لاہور میں دو بڑے دشمن دار وں میں صلح ہوگئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عرف تیفی بٹ کے گھر پر ہوئی جس میں تیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کے مابین صلح ہوئی، تقریب میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم ہے۔
اس صلح کے ساتھ یہ اطلاع بھی آئی کہ قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج مرحوم کے گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔