ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 859 پوائنٹس کے اضافے سے  ایک لاکھ 13 ہزار 423 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

  گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 16 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 583 روپے مالیت کے 28 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 556 شیئرز کا لین دین ہوا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے۔