ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر  کا رات گئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور ماڈل بازار کا جائزہ 

ڈپٹی کمشنر  کا رات گئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور ماڈل بازار کا جائزہ 
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان:ڈپٹی کمشنر رات گئے فیلڈ میں متحرک،لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور ماڈل بازار کا جائزہ لیا۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا نے یو سی 74 ساندہ کا دورہ کیا اورلاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے بھی ہمراہ تھے۔
ڈی سی لاہور نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، عملے کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تعمیراتی میٹریل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے اصل مقاصد کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
ڈی سی لاہور نے انارکلی بازار کا بھی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے انہیں بریفنگ دی۔ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انارکلی بازار کو ماڈل بازار کے طور پر تیار کیا جائے گا، انہوں نے  بازار میں یکساں پیٹرن اپنانے، ٹف ٹائلز لگانے ،دکانوں کی تعمیر کو مثالی بنانے کی ہدایت بھی کی۔