ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارف عدالت کا سیف ٹریڈرز فیصل ٹاؤن کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری

صارف عدالت کا سیف ٹریڈرز فیصل ٹاؤن کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:  لاہور کی صارف عدالت نے سیف ٹریڈرز فیصل ٹاؤن کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،  فاضل جج محمد علی نے عدالتی ڈگری پر عملدرآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

سیف ٹریڈرز کے مالک کو 26 مارچ کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے قبل ازیں ناقص معیار کے گاڑی کے ٹائر فراہم کرنے پر سیف ٹریڈرز کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر درخواست گزار ملک بلال نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تھا جس پر عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیف ٹریڈرز کے مالک کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی۔