ترکیہ کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ کی جنرل شمشادساحر سے ملاقات

General Sahir Shamshad, General Irfan Ozsert, Deputy Chief of General Staff Turkish Armed Forces, Joint Headquarters Rawalpindi, City42, ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جوائنٹ  چیفس آف  سٹاف کمیٹی کے چئیرمین  جنرل  ساحر شمشاد مرزا  سے  ترکیہ کی مسلح افواج کےڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ برادر اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کے دوران اس ملاقات میں دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں افواج کے چاق و  چوبند دستے نے ترکیہ کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔