ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل9: کراچی کنگز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی

پی ایس ایل9: کراچی کنگز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید ذوہیب بخاری: پاکستان سپر لیگ 9 کا میلہ سجنے میں صرف 3 روز باقی،  کراچی کنگز کی ٹیم آج ملتان پہنچ گئی۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں شہر اولیاء ملتان 5 میچوں کی میزبانی کرے گا، ملتان میں پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا جس کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم آج ملتان پہنچ گئی۔

 دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم نے آج ریسٹ کی، ٹیموں کے روٹس پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے۔