سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کےلئے خوشخبری،صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

 تفصیلات کےمطابق  سونا 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد  10 گرام سونا 1 لاکھ 80 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 2010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کی کمی سے 2 ہزار 580 روپے ہوگئی۔

  یاد رہے کہ کچھ دن قبل  بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی تھی ۔