''بغیر اجازت کھانا کھاتی ہو؟ ،تمہاری یہ جرات''،ایک اور  گھریلو ملازمہ پر بیہیمانہ تشدد

''بغیر اجازت کھانا کھاتی ہو؟ ،تمہاری یہ جرات''،ایک اور  گھریلو ملازمہ پر بیہیمانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کاروائی,مبینہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو جوہر ٹاؤن سے تحویل میں لے لیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار 10سالہ کمسن گھریلو ملازمہ گل ناز کو تحویل میں لے لیا۔ مالکان نے کمسن گھریلو ملازمہ کو بلا اجازت کھانا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔تشدد کا شکار بچی کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔ پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کمسن ملازمہ کو تشدد کا بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ چئیر پرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔